Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار کی چیئرمین انٹر بورڈ سے ملاقات، حالیہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر تشویش کا اظہار

حافظ شہریار کے مطالبے پر چیئرمین انٹر بورڈ امیر حسین قادری کا اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

0

انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار کی چیئرمین انٹر بورڈ سے ملاقات، حالیہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر تشویش کا اظہار

کراچی : انچارج آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حافظ شہریار و اراکینِ مرکزی کابینہ نے چیئرمین انٹربورڈ امیر حسین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کے تعلیمی نظام اور حالیہ رزلٹ پر گفتگو ہوئی۔

حافظ شہریار نے انٹرمیڈیٹ رزلٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور چیئرمین انٹربورڈ سے اسکروٹنی کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین انٹربورڈ نے اے پی ایم ایس او کے مؤقف کی تائید کرتے ہوۓ اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کیا اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Comments
Loading...