جماعت اسلامی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا، نارتھ ناظم آباد یوسی 6 روشن کردیا گیا
اسٹریٹ لائیٹ کے حوالے سے یوسی چئیرمین فیصل نسیم نے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے ملاقات کی تھی۔
جماعت اسلامی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا، نارتھ ناظم آباد یوسی 6 روشن کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 6 چئیرمین فیصل نسیم کو علاقہ مکین کی طرف سے اسٹریٹ لائیٹ کے حوالے سے کافی شکایت موصول ہورہی تھیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے یوسی 6 چئیرمین فیصل نسیم نے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد علاقہ میں موجود بند اسٹریٹ لائیٹ کو آن کرنا تھا۔ اس کے حوالے سے کچھ پول پر ایسے بلب موجود تھے جن کی روشنی بہت زیادہ کم تھیں۔ تو انکو بھی تبدیل کرنا تھا۔
ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے فیصل نسیم کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پیشاوری آئسکریم سے لے کر ڈینٹل کالج تک کی دونوں سڑک پر لگے ہوئے پولز پر لائیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ جس کو آج مکمل کرلیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریٹ لائیٹ روشن کردی گئی ہیں۔