الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر 3 میں رینجرز اور پولیس کا کومبنگ،سرچ آپریشن
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30 سے 35 سے زائد گھروں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔
الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر 3 میں رینجرز اور پولیس کا کومبنگ،سرچ آپریشن
کراچی : سینٹرل: تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقہ الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر 3 میں پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔ کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی صاحب ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا۔ یہ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر الیاس گوٹھ کے علاقے میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30 سے 35 سے زائد گھروں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور سیواس ڈیوائس کی مدد سے ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سپر مارکیٹ، موبائل لیاقت آباد، شریف آباد تھانہ، موٹر سائیکل گشت تھانہ سپر مارکیٹ، رینجرز ڈی ایس آر اور جوانوں نے حصہ لیا۔
آپریشن میں لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی شریک رہا۔