Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون سیکٹر 14بی بہتے ہوئے گٹر اور سڑک پر بہتا ہوا پانی۔ ۔ ۔ عوام پریشان ۔۔۔

شادمان ٹاون کسی زمانے میں بہت اچھا سمجھا جاتا تھا لیکن اب سب سے زیادہ برا حال ہے۔

0

شادمان ٹاون سیکٹر 14بی بہتے ہوئے گٹر اور سڑک پر بہتا ہوا پانی۔ ۔ ۔ عوام پریشان ۔۔۔

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی، نارتھ ناظم آباد یوسی 2، میں بہتے ہوئے گٹر اور سڑک پر بہتا ہوا پینے کا پانی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں سوئی گیس کی کھدائی کے بعد ویسے ہی سڑکیں کافی زیادہ خراب ہیں اور اب یہ سیوریج اور پانی کا مسلہ سامنے آگیا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شادمان ٹاون باڈی بلڈنگ والی گلی میں سیوریج کا مسلہ موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ تاج مسجد کے پاس موجود پی ایم ٹی کے نیچے پانی کی لائین لیک ہے۔ شادمان ٹاون نمبر 2 پر پانی کی مین لائین سوئی گیس کی کھدائی کے دوران ٹوٹ جانے کی وجہ سے سڑک پر پانی بہتا ہوا کافی دور تک جارہا ہے اور فلیٹ کے دروازے پر ایسے کھڑا ہے کہ آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شادمان ٹاون مکان نمبر اے 41 سے اے 46 تک کی گٹر لائین خراب ہونے کی وجہ سے گٹر کا پانی سڑک پر بہہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ شادمان ٹاون ڈاکٹر تبسم کلینک کے پاس موجود گٹر پانی والے دن بہتا ہے اور پانی بہتا ہوا میو منزل تک جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی مکان نمبر آر350 کے پاس موجود گٹر لائین کا مسلہ ہے جس کی وجہ سے گٹر لائین کا پانی سڑک پر موجود ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی گیس کی کھدائی کے بعد شادمان مسجد، گورمنٹ اسکول اور بہت سی جگی گھڑے کھلے پڑے ہیں اور عوام کو ان کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

شادمان ٹاون پوست آفس فلیٹ پر گٹر لائین خراب ہونے کی وجہ سے گٹر کا پانی سڑک پر کھڑا ہے۔ سندھ گورمنٹ فلیٹ کے پاس بھی گٹر لائین کا مسلہ موجود ہے۔

شادمان ٹاون کی عوام نے کئی دفعہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی لیکن کوئی دیکھنے اور سننے والا موجود نہیں۔ علاقہ کی عوام کی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ وہ ان تمام کاموں کا نوٹس لیں اور اداروں کو پابند کردیں کہ وہ اپنے کاموں کو ٹھیک طریقہ سے سرانجام دیں اور عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

Comments
Loading...