صوبے کے اجتماعی مفادمیں سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آفاق احمد
سندھی ہمارا قدرتی اتحادی ہے پیپلز پارٹی نہیں۔ آفاق احمد
سندھ کے پانی پر پنچاب نے ڈاکہ ڈالاتو میں سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ آفاق احمد
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنے خلاف چلنے والے کیس کی پیشی کے موقع پر8فروری کو سٹی کورٹ پہنچے انکے پہنچنے سے قبل معزز عدالت نے کیس کی سنوائی کے بغیر 25مارچ تک کیلئے کیس کو ملتوی کردیا، آفاق احمد کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی۔ اس موقع پر سٹی کورٹ میں سندھ لائیرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر آفاق احمد بھائی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کی۔
سندھی بھائیوں کی جانب سے آفاق احمد بھائی کو سندھی ٹوپی اجرک پہنائی گئی،آفاق احمد نے کہا کہ سندھی ٹوپی اجرک سندھی بھائیوں کی تہذیب و ثقافت ہے اورمجھے اتنی محبت و خلوص سے ٹوپی اجرک پہنائی گئی کہ میں منع نہیں کرسکا۔آٖفاق احمد نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ سندھی ہماراقدر تی اتحادی ہے لیکن پیپلز پارٹی نہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کا جو بھی معاملہ ہوگا وہ صرف سندھیوں بھائیوں یا مہا جر وں کا نہیں بلکہ دیہی وشہری دونوں کے مشترکہ معاملہ ہے جسے مل کر حل کرینگے،میں نے اس معاملے میں جتنی معلومات حاصل کی، تو مجھے بہت حیرانگی ہوئی پنجا ب میں جو 6کینال نکالی گئی ہے اس پر سندھ کے لوگوں کی آواز کوسنا ہی نہیں گیا، اور ان تمام معملات اور دستاویزات پر آصف علی زرداری کے سائن موجود ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے اگر کسی دباؤ میں سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کے مفادات کا سودا کیا ہے، تو شہری اور دیہی علاقے کے لوگ اسے کسی طور قبول نہیں کرینگے۔