چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان مرکزی کمیٹی کو عید الفطر کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ جات، سی او سی، تنظیمی ٹاؤن انچارجز اور ذمہ داران کی آمد
چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان مرکزی کمیٹی کو عید الفطر کی مبارکباد
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مختلف شعبہ جات کے انچارجز، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، تنظیمی ٹاؤن انچارجز اور ذمہ داران نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ارکان مرکزی کمیٹی سید مصطفی کمال، فاروق ستار، انیس قائمخانی، امین الحق، فرقان اطیب اور دیگر سے ملاقات اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام تنظیمی شعبہ جات، ٹاؤن اور یوسیز سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان کو عید کی مبارکباد دی اور تنظیمی کارکردگی کو بہتر و موثر بنانے کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنان تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم عید کی خوشیوں میں تمام کارکنان کو شامل کریں۔ اتحاد و اتفاق ہی ہماری اصل قوت ہے اور یہی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔
اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، مرکزی شعبہ اطلاعات، لیبر ڈویژن، مرکزی الیکشن سیل، مرکزی ڈیجیٹل میڈیا، اے پی ایم ایس او، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔