Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خواتین قیدیوں کی بحالی کے لیے ویمن جیل کراچی کی جانب سے آرٹ نمائش

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی کی خصوصی شرکت

0

خواتین قیدیوں کی بحالی کے لیے ویمن جیل کراچی کی جانب سے آرٹ نمائش

کراچی: ویمن جیل کراچی نے مسلم چیریٹی اور پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی پی ایل یو ایس) کے اشتراک سے سمبھارا آرٹ گیلری میں “آرٹ نمائش” کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خواتین قیدیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی بحالی کی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ *وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی* نے اس موقع پر خصوصی شرکت کی۔

وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی نے ڈی آئی جی ویمن اینڈ جویوینائل سیدہ شیبہ شاہ، ایس پی ویمن جیل حمیرہ بلوچ اور پاکستان لیگل یونائیٹڈ سوسائٹی (پی ایل یو ایس) کے چیف ایگزیکٹو ایڈووکیٹ الطاف کھوسو سمیت دیگر جیل حکام کے ہمراہ خواتین قیدیوں کی تخلیقات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے ذریعے اصلاح اور بحالی کا عمل ایک مثبت قدم ہے، اور ویمن جیل کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے۔

تقریب میں پی ایل یو ایس کی معاونت سے تیار کردہ “امپیکٹ رپورٹ” بھی پیش کی گئی، جس میں قیدیوں کی ہنر مندی، تربیت اور سماجی بحالی سے متعلق کامیاب نتائج شامل تھے۔

نمائش میں خواتین قیدیوں کے تیار کردہ فن پارے فروخت کے لیے رکھے گئے، جن کی آمدنی براہ راست ان قیدیوں کو دی جائے گی تاکہ وہ باعزت زندگی کی طرف گامزن ہو سکیں۔

Comments
Loading...