بھارتی جارحیت سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہمارے اجداد کا پاکستان بنانے کا فیصلہ بلکل درست تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
بھارت یاد رکھے جنگوں میں جذبے اور شجاعت لڑتے ہیں میزائل یا جنگی طیارے نہیں۔ فیصل سبزواری
جنگ چھیڑنے کی صورت میں بھارت کی ساری خوشیاں غارت ہو جائیں گی۔ نسرین جلیل
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام بمقام کراچی پریس کلب پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان کے حق میں شاندار مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، مظاہرے میں ایم کیو ایم کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وطن عزیز کی افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کو اس مڈ ایڈونچر پر جلد بڑا سرپرائز ملے گا آج ایک بار پھر ثابت ہوا ہمارے اجداد کا پاکستان بنانے کا فیصلہ بلکل درست تھا، سفارتی+ئچ اور داخلی محاذ پر بھارت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے بھارت کے اندر مزید پاکستان بنیں گے اکھنڈ بھارت کی ہندوتوا سوچ پاک افواج ریزہ ریزہ کر دے گی بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کی نا ٹریننگ ہے نہ جذبہ ایمانی اس بار کی جنگ میں بھارتی فضائیہ کا پورا اسکواڈرن مار گرائیں گے اس جنگ سے صرف بھارت پاکستان کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے لاحق ہے۔
بھارتی جہاز گرا کر ہمارے تمام طیارے بحفاظت اپنے بیس پر واپس آئے، انہوں نے کہا کہ آج پھر بحیرہ بنگال سے دو قومی نظریہ سر اٹھا رہا ہے بنگلہ دیش پر بھارت نے اپنی ایجنٹ حسینہ واجد کو مسلط کیئے رکھا مگر بنگال کے غیور لوگوں نے حسینہ واجد کو نکال کر باہر پھینک دیا، پاکستان مودی سرکار کے اعصاب پر سوار ہے ہم اپنی بقا، سلامتی، آزادی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پانی روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ورلڈ بینک کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر کاروائی کرنی چاہیئے، بھارتی حملے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاگل پن اور جنونیت کا مقابلہ صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے کیا جاتا ہے،
سینئر مرکزی رہنماء نسرین جلیل نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے الزامات ناحق جارحیت کا پاکستان کو سامنا ہے بھارت کے شرمناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پہلگام واقعہ قابل افسوس ہے بھارت نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کے بجائے الزام پاکستان پر لگا دیا وطن کی خودمختاری اور سالمیت پر حملے کے خلاف بھرپور رد عمل ہو گا بھارت ہمیشہ اپنے اندرونی مسائل سے نمٹنے کے بجائے پاکستان کو مورود الزام ٹہراتا ہے جنگ چھڑنے کی صورت میں بھارت کی ساری خوشیاں غارت ہو جائیں گی، سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا سبز ہلالی پرچم وطن کے کونے کونے میں بلند ہے جنگوں میں جذبے اور شجاعت لڑتے ہیں میزائل یا جنگی طیارے نہیں تمہارے کروڑوں ڈالر کے فرانسیسی طیارے پاک فضائیہ نے لمحوں میں مار گرائے پاکستان پر بھارتی جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے ہم جنگ کے خلاف ہیں لیکن وطن عزیز پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حق پرست قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ آج کا مظاہرہ سیاسی مظاہرہ نہیں بلکہ وطن عزیز سے یکجہتی میں کیا جارہا ہے دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسکی آنکھیں نوچ لیں گے اس شہر کے تمام لوگ مذہب و ملت سے بالائے طاق متحد اور بھارت کے آگئے سینہ تان کے کھڑے ہیں ابھی پاکستان کا حملہ باقی ہے، ہمارا جواب بھارت کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی کراچی سے خیبر، گوادر سے سیاچن تک قوم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہے، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی افتخار عالم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان بہادری کے ساتھ سارے محاذوں پر وطن کا دفاع کر رہی ہے پاک فضائیہ نے ہندوستان کے دانت کھٹے کر دیئے ہماری افواج بھارت کو دندان شکست جواب دے رہی ہیں، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی اراکینِ مرکزی کمیٹی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مرکزی شعبہ جات و ٹاؤنز یوسیز کے ذمّہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔