تھانہ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا جارہا ہے۔
تھانہ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔ کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ منگھوپیر اور پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔