Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مون سون کی پہلئ پارش سڑکوں کا برا حال عوام مشکلات کا شکار

بارش کی وجہ سے سڑک پر گھڑے اور کیچڑ کی وجہ سے عوام کافی پریشان۔

0

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مون سون کی پہلئ پارش سڑکوں کا برا حال عوام مشکلات کا شکار

کراچی : شہر بھر میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جعمرات کی رات میں بارش شروع ہوئی تو لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے۔ پچوں نے گلیوں میں نکل کر نہانا شروع کردیا۔

جمعہ کے دن بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی حالت بہت زیادہ خراب نظر آنے لگی ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں حال ہی میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے نئی لائین ڈالی گئی تھی۔ جس کے بعد ابھی گھروں کے کنیکشن ہونے باقی ہیں۔ بارش کے پانی نے سڑک پر کھدائی کی جگہ گھڑے پڑ گئے اور مٹی بہنے کی وجہ سے کیچڑ سڑک پر موجود ہے۔

جس کی وجہ سے علاقہ مکین کا پیدل چلنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ بزرگ اور خواتین کو پھسل جانے کا ڈر ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف مقام پر پانی کھڑا ہے۔

Comments
Loading...