Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محرم الحرام کے موقع پر تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے تھانہ ملیر سٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

0

محرم الحرام کے موقع پر تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

کراچی : محرم الحرام کے موقع پر تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم۔ جلوس و مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے تھانہ ملیر سٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایات پر قائم کیا گیا۔

کنٹرول روم سے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور وائرلیس نظام کے ذریعے جلوس کے روٹس اور اہم مقامات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ تربیت یافتہ پولیس اہلکار اور لیڈی پولیس کنٹرول روم میں تعینات ہیں، جو بدلتی صورتحال کی بروقت رپورٹ اعلیٰ افسران تک پہنچا رہے ہیں۔

پولیس اہلکار داخلی و خارجی راستوں، مجالس کے مقامات اور اطراف کی گلیوں پر الرٹ ہیں، جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر فوری ردعمل کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر دیں۔

Comments
Loading...