Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ ڈکیتی چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی — دورانِ ڈکیتی چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

0

پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ ڈکیتی چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

کراچی : ضلع ملیر: اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ ڈکیتی چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد۔ تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں واقع گھگھر پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان شہری کی گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی اسٹیل ٹاؤن پولیس نے فوری ٹیکنیکل ذرائع اور جدید ٹریکنگ سسٹمز کی مدد سے کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس نے ملزمان کا تیزی سے تاقب کیا اور چند ہی گھنٹوں میں شہری کی چھینی گئی گاڑی کو کامیابی سے برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد متاثرہ شہری کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کو جلد ہی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Comments
Loading...