صدیقی مارکیٹ اور فائزہ فلیٹس کی یونین کے وفد کی ایم پی اے جمال احمد سے اہم ملاقات
جمال احمد نے اہل علاقہ کے مسائل اور مشکلات کو بھرپور توجہ سے سنا اور تمام مسائل کو ختم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی
صدیقی مارکیٹ اور فائزہ فلیٹس کی یونین کے وفد کی ایم پی اے جمال احمد سے اہم ملاقات
کراچی : کل مؤرخہ 15 جولائی 2025 کو صدیقی مارکیٹ اور فائزہ فلیٹس کی یونین کی ایک وفد کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی پی۔ایس 130 جناب جمال احمد سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اپنے علاقہ میں سیوریج کے مسائل سے درپیش اپنی تکالیف اور شکایات کا زکر کیا۔ جو انہیں عرصہ دراز سے پیش آ رہی ہیں۔ جمال احمد نے ان کی تمام تر باتیں سنیں اور اس کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس موقع پر ٹاؤن انچارج ایاز الرحمٰن کی ہدایت پر جوائنٹ سیکٹر انچارج سعید الحق، بلدیاتی انچارج و ٹاؤن ممبر راشد سعید، یو۔سی ۱۵ کے انچارج فراز عالم اور انکی یوسی کمیٹی نے جمال احمد کی معاونت کی۔
اس موقع پر ایم۔پی۔اے جمال احمد نے اہل علاقہ کے مسائل اور مشکلات کو بھرپور توجہ سے سنا اور تمام مسائل کو ختم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔