کلیانہ سیکٹر10 میں یوسی کے بجٹ سے سیوریج کی 250 فٹ طویل لائن ڈالی گئ
کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ شہزاد مظہر
سیوریج کا عملہ بغیر اجرت لیئے گٹر صاف کرنے کو تیار نہیں۔ چیئرمین شہزاد مظہر
کراچی : جماعت اسلامی یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین شہزاد مظہر نے سیکٹر 10 میں مفتی طارق مسعود کے خطیب مسجد الفلاحیہ کے گیٹ کے سامنے گلی میں یوسی بجٹ سے 12 انچ ڈایا کی 250 فٹ سیوریج لائن ڈال کر اہل محلہ کے دیرینہ مسئلے کو حل کرا دیا۔
اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہزاد مظہر نے کہا کہ تین سال قبل جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے سیکٹر 10 کے لیے 18 انچ ڈایا کی سیوریج لائن اپروو کروائی تھی اور خاص طور پر الفلاحیہ مسجد کے اطراف میں سیوریج کے بدترین مسائل کے حل کے لیے بھی یہ بہت اہم تھی سیوریج کے محکمے کو مستقل توجہ دلایا جا رہا تھا کہ گلیوں کے کنکشن سیوریج کی مین لائن میں ملا دیے جائیں لیکن سیوریج کا محکمہ بدستور فنڈ نہ ہونے کا رونا رو رہا تھا۔
بالاخر اہل علاقہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے یو سی نے اپنے محدود وسائل سے سیوریج کا بڑا کام کروایا ہے انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے محکمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے صرف ورلڈ بینک، وفاق اور اپنے صارفین سے بل وصول کرنے پر معمور ہے اسے پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ادارے کے ذمہ داران نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ جب تک بلدیاتی سیٹ اپ موجود ہے وہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کریں گے۔
افسوس ہے کہ ایک عام کنڈی مین بھی بغیر اجرت لیے گٹر صاف کرنے کے لیے تیار نہیں اسی طرح سے سیوریج کا عملہ سیوریج کی ٹھیکیداری اور پرائیویٹ کاموں میں لگا ہوا ہے منتخب نمائندے عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے اپنے محدود وسائل سے پانی اور سیوریج کے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نہ پانی دے رہا ہے اور نہ ہی پانی نکال رہا ہے کراچی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور ہر جگہ گٹر کا گندہ پانی بہہ رہا ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ٹاؤن و یوسی کے ماتحت کیا جائے۔