انویسٹی گیشن ٹیم نے مغویہ دو چھوٹی بچیاں کامیابی سے بازیاب کرالیں
چھوٹی بچیوں کے گم ہونے کی وجہ سےمدعی اور اسکی فیملی شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھی۔ پولیس
انویسٹی گیشن ٹیم نے مغویہ دو چھوٹی بچیاں کامیابی سے بازیاب کرالیں
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انویسٹی گیشن ٹیم کی کامیاب کاروائی۔ سی ویو سے لاپتہ ہونے والی مغویہ بچیاں برآمد۔ مقدمہ الزام نمبر 193/23، بجرم دفعہ 365/34 ت پ، تھانہ درخشاں میں مورخہ 26-04-2023 کو درج رجسٹر ہوا تھا۔
جس میں دو چھوٹی بچیاں انابیا عمری تین سال اور بشرہ عمری دو سال سی ویو سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ تفتیشی ٹیم تھانہ درخشاں کو انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے پتہ چلا کہ ایک مغویہ بچی کراچی کے علاقے حجرت کالونی میں ہے، جبکہ دوسری بچی کراچی کے علاقے مہران ٹاون، کورنگی میں ہے۔
اس معلومات پر ایس آئی او تھانہ درخشاں انسپکٹر مقبول مہر کی سربراہی میں اور ایس أئی او سول لائن انسپکٹر شفقت منگی کی معاونت سے انویسٹی گیشن ٹیم نے مغویہ بچیوں کوکامیابی سے بازیاب کرایا اور 3 ملزمان نادیہ، گلشن اور سعید الحق کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ خواتین آپس میں بہنیں ہیں اور سعیدالحق، گلشن کا شوہر ہے۔ ملزمان کی انٹروگیشن اور انوسٹی گیشن جاری ہے۔
چھوٹی بچیوں کے گم ہونے کی وجہ سےمدعی اور اسکی فیملی شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھی. ایس پی نے تفتیشی ٹیم، ایس آئی او اور انویسٹیگیشن افسر تھانہ درخشاں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور مزید اچھے کام کرنے کی ہدایت کی۔