Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ میں “ای – ریاستی احتساب” کی ضرورت ہے۔ شہزاد مظہر

۔ 200 روپے والا چالان سندھ میں 5000 میں بیچا جا رہا ہے- صلاح الدین اختر

0

ٹوٹی سڑکوں پر ڈیجیٹل نظام شہریوں کے حقوق کا مذاق ہے۔ نیشنل کنزیومر موؤمنٹ

کراچی : (12 نومبر 2025) نیشنل کنزیومر موومنٹ کی ورکنگ کونسل کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک کنٹرول کے اقدامات کے لیے ای چالان کے نظام کو قبل از وقت، ادھورا، غیر شفاف، غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیا۔ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پر ڈیجیٹل نظام شہریوں کے حقوق کا مذاق ہے سندھ میں ای ریاستی احتساب کی ضرورت ہے۔ 200 والا چالان سندھ میں 5 ہزار میں بیچا جا رہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایم سندھ کے صدر سید شہزاد مظہر نے کہا کہ ٹریفک کی بہتری کے لیے حکومت کے اقدامات ضروری ہیں، لیکن شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اگاہی انفراسٹرکچر کی تعمیر اشارے اور لین مارک کے بغیر جدید ڈیجیٹل سسٹم کا اطلاق ڈیجیٹل دہشت گردی کے۔ مترادف ہے جرمانوں کا نفاذ شہریوں کی استعداد اور فی کس امدنی کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ 25 ہزار کی موٹر سائیکل پر سوار شہری 25 ہزار کا جر مانہ ادا کرے۔

سابق صدر این سی ایم صلاح الدین اختر نے کہا کہ اگر ای چالان کا سسٹم جاری رہا تو عنقریب شہری دست و گریبان ہوں گے۔ خودکشی اور نفرت کے رجحانات میں اضافہ ہوگا۔ شہر کے امن کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ نیشنل کنزیومر موومنٹ غیر منصفانہ ای چالان کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرے اور سندھ کے تمام پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرائے۔

اجلاس میں محمد ارشد شیخ، محمد عرفان رانا و محسن نصیر وہرہ بھی موجود تھے اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ای چالان کو ملک کے دیگر شہروں کے مساوی کیا جائے اور ٹریفک کی روانی کے لیے انفراء اسٹرکچر ٹریفک اشارے, لینڈ مارک کی تعمیر اور ٹریفک پولیس کا احتساب کیا جائے۔

Comments
Loading...