اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی زیر نگرانی نارتھ ناظم آباد میں انسداد تجاوزات مہم جاری
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں انسداد تجاوزات مہم تیزی کے ساتھ جاری
اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی زیر نگرانی نارتھ ناظم آباد میں انسداد تجاوزات مہم جاری
کراچی : ڈی سی ڈسٹرکٹ سینٹرل طاحہ سلیم کی ہدایت کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر انسداد تجاوزات مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ 12 نومبر 2025 کو اے سی نارتھ ناظم آباد نے ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور کے ڈی اے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے ساتھ مل کر ڈسکو موڑ نارتھ ناظم آباد میں انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ جس میں ٹریفک سگنل کی تنصیب کے لیے رائٹ آف وے کو کلیئر کیا گیا۔
یاد رہے کہ اے سی گلبرگ نے جامع مسجد، بلاک 12 کے ارد گرد انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ پولیس، ٹی ایم سی، اور کے ایم سی کے ساتھ مل کر چھ غیر قانونی دکانوں اور کیبنز کو ہٹا دیا۔ عوام کی سہولت اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے یہ اقدام بہت ضروری تھا۔