Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سرسید پولیس کا بروقت ایکشن، سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان *علی* اور *عمار* شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ متوفی عدیل سے 15/16 لاکھ روپے لینے تھے اور وہ کافی عرصے سے پیسے نہیں دے رہا تھا

0

سرسید پولیس کا بروقت ایکشن، سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی : سرسید پولیس کا بروقت ایکشن، سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شوروم سے نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان علی اور عمار شامل ہیں۔ جنہوں نے بتایا کہ متوفی عدیل سے 15/16 لاکھ روپے لینے تھے اور وہ کافی عرصے سے پیسے نہیں دے رہا تھا۔ 8 اگست کو متوفی عدیل انکے ہاتھ لگا، جسے ملزمان شوروم پر لے آئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی ملزمان عدیل کو شوروم میں بند کر کے چلے گئے۔

پھر 9 اگست کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزم علی اور عمار کو بسم اللہ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر جب شوروم پہنچے تو عدیل کو شوروم پر مردہ حالت میں دیکھا۔ جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان نے دیگر ملوث ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سرسید پولیس نے واردات کا مقدمہ زیرِ دفعہ 302/365/34 ت پ درج کردیا ہے۔

Comments
Loading...