Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

راہ چلتی خاتون کوحراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے

0

راہ چلتی خاتون کوحراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

کراچی : گذشتہ روز خاتون کو حراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔ ملزم نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے راہ چلتی خاتون کو سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں حراساں کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ ملزم کو سرسید کی حدود 11C-1 سے گرفتار کر لیا گیا جسکی شناخت گوہر ولد عتیق الرحمن کے نام سے ہوئی

ملزم نے انٹیروگیشن میں بتایا کہ خواتیں کو متعدد بار حراساں کرچکا ہے۔

Comments
Loading...