تیموریہ کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات پولیس نے ناکام بنا دی گئی۔
کراچی : تیموریہ کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات ناکام بنا دی گئی۔
لنڈی کوتل چورنگی کے قریب معید خان لاشاری فروٹ خریدنے کے لیے کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح مرد اور خاتون نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد فرار کے دوران مدعی نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مسلح ملزم رضوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ملزم کے ساتھ موجود خاتون ملزمہ شمع کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی تیموریہ پولیس موقع پر پہنچی، ملزمہ کو حراست میں لے کر نعش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔