کراچی: سینٹرل گلبرگ پولیس کا بلاک 5 رحمان آباد گوجرنالہ کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق موٹر سائیکل سوار 03 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 01 ملزم بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت مون ولد اکرم اور ساحل ولد ندیم (عمر تقریباً 24/25 سال) جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت جیشوا ولد انوکھ کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد 30 بور پسٹلز بمعہ 05 راؤنڈز، 07 موبائل فونز اور 01 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔