Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کی جانب سے شیشہ کیفوں، منشیات فروشوں، فحش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

ضلع ساؤتھ پولیس جرائم، منشیات اور فحاشی کے خلاف اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے کو ان سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

0

پولیس کی جانب سے شیشہ کیفوں، منشیات فروشوں، فحش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

کراچی : ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے شیشہ کیفوں، منشیات فروشوں، فحش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ کلفٹن ڈویژن میں مختلف تھانوں کی حدود میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 29 افراد (جن میں متعدد خواتین شامل ہیں) کو غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کی تفصیلات – تھانہ گزری

درج مقدمات 1، گرفتار افراد 3 (1 خاتون شامل)۔ مقام ملین اسٹوڈیو، اتحاد کمرشل لین 2، ڈیفنس

تھانہ درخشاں

درج مقدمات 2، گرفتار افراد 26 (11 خواتین شامل)، مقام مین خیابانِ شجاعت، کراسنگ خیابانِ مجاہد، فیز 6، ڈیفنس

ضلع ساؤتھ پولیس جرائم، منشیات اور فحاشی کے خلاف اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے کو ان سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments
Loading...