فروری8 کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی پریس کانفرنس۔
فروری8 کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی پریس کانفرنس۔ انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن جعلی نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ اس کے باوجود شہر کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر بھروسہ کیا۔ فارم 12 کی جگہ فارم 13 دیئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب نے دیکھا کہ جمہوریت کے نام پر سارے ادارے عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ سب نے دیکھا بلدیاتی انتخابات میں بھی نتائج تبدیل کیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے فراڈ کمیشن ہونے کا ثبوت دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے 8 فروری ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔