Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سوئی گیس کے بلوں کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا اہم بیان سامنے آگیا

میں سوئی گیس کے ایم ڈی کو بلا کر کہوں گا کہ ان بلوں کو زیرو کردیں۔ کامران خان ٹیسوری

0

سوئی گیس کے بلوں کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا اہم بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں پچھلے کچھ مہینوں سے گیس کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی کے شہری کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ رمضان المبارک میں بھی کراچی کے شہری اس گیس کی بندش کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز گردش کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس کو دیکھتے ہوئے گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری نے اپنے حالئیہ ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی میں کہیں بھی گیس نہیں آرہی ہے لیکن بل آرہے ہیں۔ وہ بڑے بڑے بل ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اگر گیس کی روانی نہیں ہوتی ہے اور لوگوں کو گیس نہیں ملتی ہے۔ تو پھر میں یہ اعلان کروں گا کہ آپ اپنے گیس کے بل لے کر گورنر ہاوس آئیں۔ ان ساروے بلوں کو جمع کرکے، میں سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی کو بلا کرکہوں گا کہ پھر ان بلوں کو زیرو کردیں۔

Comments
Loading...