Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں اور بائیک لفٹروں کے خلاف ایکشن۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر، گٹکا ماوا فروشوں اور بائیک لفٹروں کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کا ایکشن جاری۔

0

نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں اور بائیک لفٹروں کے خلاف ایکشن۔

کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں اور بائیک لفٹروں کے خلاف ایکشن۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر، گٹکا ماوا فروشوں اور بائیک لفٹروں کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کا ایکشن جاری۔

پہلی کارروائی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کے ایس ایچ او کی صباء سینما چورنگی سیکٹر 5-گی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ جن کی شناخت دراب ولد کاشان اور نعمان ولد نعیم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یوسف پلازہ میں مقدمہ الزام نمبر 140/2024بجرم دفعہ 381-اے درج کیا گیا۔ ایک موٹرسائیکل 70 سی سی کے ایل ایم-0448 میکر سپر اسٹار برآمد۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ وہ سرقہ شدہ موٹرسائیکل پر وارداتیں کرتے ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ موٹرسائیکلیں چوری کر کے حب چوکی بلوچستان لے جا کر بیچتے ہیں۔

دوسری کارروائی : گٹکا ماوا کے ڈون وقاص جبا ولد حنیف جبا کو گودھرا سے گرفتار کیا گیا۔ تیار شدہ گٹکا ماوا کی 45 عدد پڑیاں برآمد۔ ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 678/2024 بجرم دفعہ (I) 4/8 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments
Loading...