Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

افسران ملازمان سے بات چیت کی اور ان کو اپنا مورال ہائی رکھنے کی ترغیب بھی دی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں سی سی ٹی وی میں تعینات ملازمان اور افسران کو تعریفی سند اور نقد انعام دیا۔

0

افسران ملازمان سے بات چیت کی اور ان کو اپنا مورال ہائی رکھنے کی ترغیب بھی دی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

کراچی : جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں سی سی ٹی وی میں تعینات ملازمان اور افسران کو تعریفی سند اور نقد انعام دیا۔ جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہین فورس کے جوانوں اور افسران و ملازمان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ امروز جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شاہین فورس کے جوانوں اور افسران و ملازمان کو پولیس مقابلہ کرائم ڈیٹیکشن اور ایڈمنسٹریٹیو ورک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی-3 نقد انعام دیا۔

جبکہ ڈیٹا پروویژن اور ریکارڈ منیجمنٹ سمیت دیگر ایڈمنسٹریشن ورک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون اہلکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اسے سی سی-3 اور نقد انعام دیا۔ انہوں نے افسران ملازمان سے بات چیت کی اور ان کو اپنا مورال ہائی رکھنے کی ترغیب بھی دی۔

Comments
Loading...