ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں جاری
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
گلبہار، سمن آباد، تیموریہ اور سپر مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات (ہیروئن و آئس)، گٹکا ماوا، شراب، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔