ڈسٹرکٹ ویسٹ میں محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ میں محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرِ صدارت ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس پی منگھوپیر ڈویژن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، علماء کرام، ذاکرین، منتظمین، پرمٹ ہولڈرز اور ڈی آئی بی انچارج نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی، روٹس، ممکنہ مسائل اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کا معائنہ، بم ڈسپوزل سوئپنگ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور انٹیلیجنس نگرانی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔