انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز بھی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، مہزور علی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا ضلع جنوبی کے مختلف پولیو کیمپس کا مسلسل دورہ، کیمپس پر تعینات پولیس نفری اور لیڈیز اسٹاف سے ملاقات کی۔
کراچی : انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز بھی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، مہزور علی نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا ضلع جنوبی کے مختلف پولیو کیمپس کا مسلسل دورہ، کیمپس پر تعینات پولیس نفری اور لیڈیز اسٹاف سے ملاقات کی۔
مہم کے دوران فرائض ایمانداری اور مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر عملی شرکت بھی کی، جبکہ والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
ضلع جنوبی کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، مؤثر گشت، اور پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔ ضلع جنوبی میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنا دیے گئے۔