ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور سپلائی چین سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ظفر عرف کٹا کے نام سے ہوئی، جو منشیات فروش رابعہ عرف راول کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 24 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 76/2026 بجرم دفعہ 9(2)2 کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش میں ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا، جس میں ناظم آباد تھانے میں درج منشیات کے مقدمات شامل ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور سپلائی چین سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔