Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

0

شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

کراچی : سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ بمقام اندرونی گلی نزد سخی حسن قبرستان سیکٹر 14بی شادمان نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف عادل ولد امانالرحمن کے نام سے ہوئی۔ فراری ملزم کا نام ستار ولد نا معلوم ہے۔ ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل اور 1 عدد لیڈیز پرس چھینا ہوا برامد ہوا۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...