شرجیل انعام میمن کا پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کا ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملے اور پاک فوج کے 23 جوانوں کی شہادت کی مذمت
شرجیل انعام میمن کا پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
کراچی : پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کا ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملے اور پاک فوج کے 23 جوانوں کی شہادت کی مذمت۔ شرجیل انعام میمن کا پاک فوج کے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قوم حملے میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہے۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کا امن سبوتاژ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قوم شہدا اور ان کے اہلخانہ کی مشکور ہے۔