سندھ گورنمنٹ و محکمہ بحالیات عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ گیانچند ایسرانی
وزیر اعلئ سندھ کے مشیر برائے بحالیات گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت محکمہ کا پہلا اجلاس
سندھ گورنمنٹ و محکمہ بحالیات عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ گیانچند ایسرانی
کراچی: وزیر اعلئ سندھ کے مشیر برائے بحالیات گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت محکمہ کا پہلا اجلاس۔ اجلاس میں سیکریٹری بحالیات اختر حسین بگٹی، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ شامل۔ ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ اور ایڈیشنل سیکریٹری نظیر سومرو بھی اجلاس میں شریک۔ سیکریٹری و ڈی جیز کی جانب سے محکمہ کی ونگز اور سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ۔
سلمان شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایک ہیڈکوارٹر اور 3 ویئر ہائوسز ہیں۔ ڈزاسٹر رسک ریڈکشن ونگ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، جس سے امدادی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔
ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ ریسکیو 1122 آگ لگنے، بارش یا سیلاب اور روڈ حادثات پر ریسکیو کا کام کرتا ہے۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ و محکمہ بحالیات عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ جلد ہی محکمہ کی تمام ونگز کے تفصیلی دورے شروع کرونگا۔