ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رُکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رُکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرکے 03 اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ تھانہ سر سید ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درج ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں زیشان ولد رفاقت علی، باز محمد ولد شیر محمد افغانی اور محمد شہزاد ولد اللہ ڈنو شامل ہیں۔