Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلشن فاروق کا علاقہ ایک ایسے نیک و بہادر سوشل ورکر سے محروم ہوگیا، جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔ شہزاد مظہر

سید حامد علی کی شہادت نے قوم کا فرض کفایہ ادا کیا ہے- ہمایوں نقوی

0

گلشن فاروق کا علاقہ ایک ایسے نیک و بہادر سوشل ورکر سے محروم ہوگیا، جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔ شہزاد مظہر

تفصیلات کے مطابق یونین کمیٹی سرسید نارتھ ناظم آباد یوسی 01 کی جانب سے علاقے کے معززین ؤ عمائدین کے لیئے افطار ؤ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ممتاز اسکالر ہمایوں نقوی نے درس قرآن دیا اور چئیرمین یوسی 1 سید شہزاد مظہر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن سید حامد علی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلشن فاروق کا علاقہ ایک ایسے نیک و بہادر سوشل ورکر سے محروم ہوگیا۔ جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔ سید حامد علی نے کھلے عام لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی اور یوں اپنی جان کا نذرانہ کرکے پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی منافع خور چور ہوچکے اور ڈاکوؤں کے گروہ سرگرم ہو جاتے ہیں۔ اسکی اصل وجہ یہ ہے کہ ہماری پولیس کی ایمرجنسی مددگار 15 بھی کھلے عام بھتہ خوری عیدی اور راہ چلنے والے معصوم اور غریب نوجوانوں سے پیدا گیری کیلیئے متحرک ہو جاتے ہے۔ جس جگہ سید حامد علی کی شہادت ہوئی ہے وہ ایک انڈہ موڑ کی حساس نوعیت کی چورنگی ہے وہاں ایک طرف تو ناجائز پتھارے دار ڈاکو لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں۔ تو دوسری جانب ایمرجنسی سروس مددگار 15 کی پولیس موبائل اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں والے محافظ شہریوں اور پتھارے داروں سے بھتہ وصول کر رہے ہوتے ہیں اور جیسے ہی علاقے کی کسی خفیہ گلی میں انتہائی ضرورت کے تحت کھدائی کرلیں تو یہی پولیس اپنا حصہ لینے پہنچ جاتی ہے۔ مگر ڈاکوؤں اور چوروں کی تمام کمین گاہیں انکی آنکھوں سے اوجھل رہتی ہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی برکتوں سے حق ؤ باطل نمایاں ہو جاتا ہے نیک بندے سید حامد علی کی شکل میں اور بد کردار لوگ شیطانی اعمال میں واضح ہو جاتے ہیں افطار ؤ ڈنر کی اس پروقار تقریب میں کونسلر افتخار عباسی، محمد ایوب، جمیل الدین وانی، ریحان ظفر، سراج الاسلام، محسن وہرہ، زاھد صدیقی، نعیم الدین نعیم، عبد المجید، عمیر ملک، ارشد جمالی، محمد اویس ؤ شادمان یو سی کے چیئرمین فرحان سہیل خصوصی شرکت کی۔

Comments
Loading...