Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ منعم ظفر خان

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں مزید 3 پارکوں کا افتتاح کردیا

0

سندھ حکومت کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں مزید 3 پارکوں کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ حکومتیں اپنے حصے کا کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ آج کے دن ہی نارتھ ناظم آباد میں 3 پارکوں کا افتتاح ہوگا۔ سندھ حکومت کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ کراچی کے تمام اداروں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی گزشتہ 35 سال سے قابض ہے اور قابض میئر بھی پہلے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اختیارات کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ ہم اختیارات کے حصول کے لیے تعاقب جاری رکھیں گے اور کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments
Loading...