Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کے تحت حق دو عوام تحریک جاری ہے اس سلسلے میں ممبر ساز مہم چلائی جارہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

ہم عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاالراضی میڈیکل سینٹر لانڈھی نمبرساڑھے تین پر جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ضلع کورنگی کا دورہ کارکنان و میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں غریب ، تنخواہ دار طبقے اور مڈل کلاس طبقے کی آواز صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں 15 دن کا دھرنا دیا جس میں بچے ، بوڑھے ،جوان اور مرد وخواتین نے سپورٹ فراہم کی۔ جماعت اسلامی کے تحت حق دو عوام تحریک جاری ہے اس سلسلے میں ممبر ساز مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔ جماعت اسلامی تمام لسانی اکائیوں کو جوڑنے والی جماعت ہے۔ کراچی کے عوام کو لسانیت و عصبیت کی سیاست میں جھونکا کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے تمام لسانی اکائیوں کو جمع کرکے اکٹھا کیا اور عوامی ایشوز پر آواز بلند کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما عوامی نمائندے ہیں جو عوام کے درمیان میں ہی رہتے ہیں۔ ملک کی پولیٹیکل پارٹیوں کا مسئلہ پانی ، بجلی ،گیس اور پیٹرول ودیگر بنیادی مسائل ہے ہی نہیں۔ مسائل کے حل کے لیے ان گرتی ہوئی دیواروں کو ایک طاقت ور دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاگیردار اور سرمایہ کا طبقہ اور ڈکٹیٹروں کے آلہ کار طبقہ اور عدلیہ کے ججز کا طبقہ ملک پر مسلط ہے۔ ان تمام طبقات سے وابستہ لوگوں کی بڑی بڑی جاگیرداریں ہیں جن پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے۔ ملک میں مسلط حکمرانوں نے آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ ہمیں اس ظالمانہ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا اور ایک مضبوط آواز بننا ہوگا

Comments
Loading...