سینیٹر روبینہ خالد کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد
چیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ایسٹر کے موقع پر پیغام
کراچی : چیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ایسٹر کے موقع پر پیغام۔ سینیٹر روبینہ خالد کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد۔ سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایسٹر محبت، قربانی اور امید کا پیغام دیتا ہے ۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی ملکی ترقی اور فلاح میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلا امتیاز مستحقین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر ہمیں انسانیت، خدمت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ ملک میں امن، اتحاد اور ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔