Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہید پولیس کانسٹیبل حسن علی کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ کراچی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور عظیم قربانی پر مشتمل سپاس نامہ پیش کیا۔

0

کراچی : شہید پولیس کانسٹیبل حسن علی کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ کراچی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ویسٹ و ساؤتھ، ایس ایس پیز ویسٹ و سٹی، دیگر سینئر پولیس افسران، شہید کے اہلِ خانہ، ساتھی اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل حسن علی گزشتہ شب ضلع ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں لیاقت چوک کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ میں شہید ہوئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور عظیم قربانی پر مشتمل سپاس نامہ پیش کیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہید کانسٹیبل حسن علی ایک نڈر، دیانتدار، فرض شناس اور بہادر پولیس اہلکار تھے، جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے شہید کے ورثاء سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء سندھ پولیس ہمارا قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور ورثاء کو ہر ممکن تعاون، فلاحی سہولیات اور محکمانہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

Comments
Loading...