ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی کارروائیاں
کراچی : ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (پی ایس پی) کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی کارروائیاں۔ ضلع کورنگی کے مختلف تھانوں کی کارروائیوں میں اغواء، چوری، مالیاتی ایکٹ، دیگر جرائم اور ٹریفکنگ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار جبکہ ایک مغویہ کو بحفاظت تلاش کرلیا گیا۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے جمن، تھانہ زمان ٹاؤن سے واجد، شاہزیب عرف لکڑی اور لیاقت علی، جبکہ تھانہ الفلاح سے مفرور ملزم حسنین فاروق گرفتار کیے گئے۔ زمان ٹاؤن پولیس نے چوری کے مقدمے میں مالِ مسروقہ بھی برآمد کرلیا۔