Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبے کا نام روشن کیا۔ سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر

0

کراچی : سندھ حکومت کا نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے باکسرز اور انٹرنیشنل سطح پر ساؤتھ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کے گولڈ میڈلسٹ جوجڈسو کے کھلاڑیوں کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے لیے لیاقت نیشنل لائبریری کراچی میں تقریب کا انعقاد۔

سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے تمغے حاصل کرنےوالے24سےزائدکھلاڑیوں اورکوچز کو سراہنے اورانکی حوصلہ افزائی کےلیے شیلڈز، اسناد اور انعامات پیش کیے۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی صائمہ آغا، سابق سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق اور دیگر بھی موجود تھے۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نےنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2026 میں 8 گولڈ،6 سلور اور6 برونز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 20 تمغے حاصل کیے تھے۔

سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے کہا کہ سندھ کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبے کا نام روشن کیا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سندھ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Comments
Loading...