Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی شکارپور نے ڈی ایس پی گڑھی یاسین سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے ڈکھن تھانے کی حدود ایڈووکیٹ عزادار حسین شیخ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

0

شکارپور : ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے ڈکھن تھانے کی حدود ایڈووکیٹ عزادار حسین شیخ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی شکارپور نے ڈی ایس پی گڑھی یاسین سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایس ایس پی شکارپور نے کہا کہ واقعے میں ملوث مسلح ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج، جیو فینسنگ اور انٹیلی جنس ذرائع سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی۔

ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے مزید کہا کہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments
Loading...