Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیو ایف پی) پاکستان کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

0

کراچی: خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک (ڈبلیو ایف پی) پاکستان کی نمائندہ اور کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں غذائی تحفظ، موسمیاتی مسائل اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں بھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ اور ماں و بچے کی صحت کے لیے ڈبلیو ایف پی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت، اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments
Loading...