Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے ملوث ملزمان کی گرفتاری۔

0

کراچی : ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے ملوث ملزمان کی گرفتاری۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ایڈشنل آئی جی کراچی آزادخان، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹرفرخ لنجار ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیرشیخ اور پولیس ٹیم کو شاباش۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بالخصوص ایسٹ پولیس کی مؤثر کارروائی پر افسران و اہلکاروں کو شاباش۔ شہید پولیس اہلکاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ ہمارے لیے قیمتی ہے، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

Comments
Loading...