عمیر عثمانی کی اپنی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون 14-اے رہائشیوں سے ملاقات
ملاجی فوڈ والی گلی میں گیٹ لگنے کا کام شروع ہونے والا ہے۔
کراچی : شادمان ٹاون میں موجود محلہ کمیٹی کے صدر عمیر عثمانی اپنی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون میں سیکیورٹی سسٹم کو مرکزی بنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے شادمان پارک میں عوام کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا تھا۔ جس میں رہائشیوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی تھی۔
عمیر عثمانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ شادمان ٹاون سیکٹر 14اے میں ملاجی والی گلی کے رہائشیوں سے ایک ملاقات کی اور سیکیورٹی سسٹم کو مرکزی بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ جس میں انہوں نے رہائشیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ اس گلی کے رہائشیوں نے بھی سیکیورٹی سسٹم کو سمجھ کر گیٹ لگانے کو تیار ہوگئے۔
عمیر عثمانی نے سب سے پہلے شادمان ٹاون سیکٹر 14اے سب سے آخری گلی جو پچھلے نالے کی طرف سے بھٹو کالونی کو بھی جوڑتی ہے اس میں گیٹ لگوائے تھے۔ اس کے بعد شادمان مسجد سے قبرستان جانے والی سڑک پر گیٹ لگائے اور اب ملاجی والی گلی سیکٹر 14اے میں بہت جلد گیٹ لگائے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ دیگر مسائل پر بھی کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔