Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شہید میر شاہنواز بھٹو کے لئے دعائے مغفرت سے کیا گیا

0

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

کراچی : پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر حضرت کلام خان نے پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صدر نجم شاہ، شکیل بھائی سینئر نائب صدر، عبدالناصر ، آفاق بیگ، نصیر مروت نائب صدر، سکندر خان جنرل سیکریٹری، سرفراز خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری، محمد عمر انفارمیشن سیکریٹری، منصور قریشی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، رانا لال ٹریجری، الیاس مسیح آفس سیکریٹری اور عرفان احمد کو کوآرڈینیٹر نامزد کردیا۔

اس موقع پر محمد نوید انور سیکریٹری انفارمیشن، یاسر قریشی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن اور اشفاق احمد صدیقی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر زاہد علی زیدی سے ملاقات کرتے ہوئے سی ٹی اسکین کی سہولت فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ قطر اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت بھی مہیا کردی جائے گی۔

جس سے مریضوں کو دور دراز یا پرائیویٹ اداروں سے ایم آر آئی کروانے کی ضرورت نھی پڑھے گی اسپتال کی بہتری کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور قطر اسپتال ایک مثالی طور پر اپنی خدمات پیش کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا

Comments
Loading...