Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفرکی میونسپل کمشنر مدیحہ ناریجو سے ملاقات

عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔مدیحہ ناریجو

0

چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفرکی میونسپل کمشنر مدیحہ ناریجو سے ملاقات

کراچی : مدیحہ ناریجو نے میونسپل کمشنرناظم آباد ٹاون کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ اس موقع پر وائس چیئرمین محمد نعمان، اکاونٹ آفیسر سید اقبال شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عبد الوسیم، کوآرڈینٹر برائے چیئر مین داور سعید بھی موجود تھے.

میٹنگ میں ٹاون کی تعمیر و ترقی اور ملازمین کے فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو ہوئی، چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے امید ظاہر کی کہ ٹاون میونسپل کمشنر اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ٹاون کی ترقی کے لئے کام کریں گی۔

افسران کے تعارفی اجلاس میں میونسپل کمشنر مدیحہ ناریجو نے کہاکہ ناظم آباد ٹاون کو ماڈل ٹاون بنانا اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر افسران نے میونسپل کمشنر کو اپنے محکموں کی کارکردگی اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

مدیحہ ناریجونے افسران کو اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملازمین کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے کام کی رفتارکو تیز کیاجائے، ناظم آباد ٹاون کے تمام محکمہ جات باہمی رابطے کو مضبوط کر کے عوامی مسائل حل کریں۔

Comments
Loading...