تھانہ گلشن معمار پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار، جبکہ ایک ملزم ہلاک۔
تھانہ گلشن معمار پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ
تفصیلات کے مطابق ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار، جبکہ ایک ملزم ہلاک۔
ملزمان گڈاپ ٹاؤن کے علاقے سے کرولا کار اور نقدی رقم چھین کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس نے عباس کٹ کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایم ڈی قریب سے ایک ہلاک، دو زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 03 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینی گئی نقدی 43000، موبائل فون اور کار برآمد۔
برآمدہ کرولا کار نمبری اے ڈبلیو ایم-115، نقدی اور موبائل فون ملزمان کچھ دیر قبل گڈاپ کے علاقے سے چھین کے فرار ہوئے تھے۔ ہلاک ملزم شناخت یوسف ولد مراد، زخمی ملزمان کی سراج ولد میر زمان اور صادق ولد احمد رزاق اور گرفتار ملزم کی اسماعیل ولد محمد رحمٰن کے ناموں سے ہوئی۔
ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال، جبکہ ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔