چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، کونسلر منیب وسیم نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا
علاقہ میں موجود مختلف مقام پر موجود کچرے کے ڈھیر کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی مدد سے صاف کرایا گیا۔
چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر، کونسلر منیب وسیم نے شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا
کراچی: شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02، کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پورے نارتھ ناظم آباد کا کچرا جمع کیا جاتا ہے۔ شادمان ٹاون، ناگن چورنگی کے پاس موجود ایک بڑی کچرا کنڈی موجود ہے۔ جہاں پورے نارتھ ناظم آباد کا کچرا جمع کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی شادمان ٹاون میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ٹیم کام نہیں کرتی ہے۔
اس حوالے سے شادمان محلہ کمیٹی نے یوسی آفس میں چئیرمین فرحان سہیل، کونسلر منیب وسیم اور علاقائی ذمہ دار عمیر طلحہ سے ایک ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی طرف سے علاقہ میں رکھے ہوئے کچرے کے ڈبوں کے بارے میں بتایا۔ جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کے وہ علاقہ میں صفائی کا کام شروع کرائیں گے۔
پیر کے دن صبح سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ کونسلر منیب وسیم اور علاقائی ذمہ دار عمیر طلحہ نے مختلف مقام پر جھاڑو لگوائی اور صفائی کی مہم کا باقائدہ آغاز کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ناگن چورنگی، خضرا مسجد، سخی حسن قبرستان کے ساتھ ساتھ مختلف مقام پر موجود کچے کو اٹھایا بھی گیا۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں جماعت اسلامی اور ویسی کی طرف سے جاری کاموں کو دیکھ کر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور یوسی کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔