احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہڑتال کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن
پیر کو پورے شہر کراچی میں کراچی کی تمام مارکیٹ میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا۔
احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہڑتال کی جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : نگراں وزیر اعظم کل کے اجلاس میں فیصلہ کریں کہ وہ ذاتی استعمال کے لیے 1000سی سی گاڑی استعمال کریں۔ نگراں وزیر اعظم اپنے سارے وزیر مشیر اور افسران کے لیے بھی 1000 سی سی گاڑی کا انتخاب کریں۔ فوج ، بیوروکریسی یا اسمبلی کے افراد ہوں سب اپنے اپنے حصے کی قربانیاں دیں ،عوام بھی ساتھ دیں گے۔
کل کے اجلاس میں نگراں وزیر اعظم عوامی مطالبات منظور کرکے بجلی کے بلوں میں اضافے واپس لیں گے۔ پیر کو پورے شہر کراچی میں کراچی کی تمام مارکیٹ میں بیک وقت احتجاج کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے چوکوں اور چوراہوں سے احتجاج کریں گے۔ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہڑتال کی جائے گی۔ ستمبرکے شروع کے دنوں میں پہیہ جام اور شٹر ڈآؤں پڑتال کریں گے۔
جماعت اسلامی کی پہیا جام ہڑتال پر امن ہڑتال ہوگی۔ گورنرکراچی کے نمائندے ہیں وہ وفاق میں کراچی کی نمائندگی کریں۔ گورنر کراچی کے عوام کامسئلہ حل کریں ورنہ ہم گورنر پاؤس کے گھیراؤ کابھی اعلان کریں گے۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے، عملے کو عوام کے ساتھ مت لڑائیں۔ 15 دن تک کراچی می کے الیکٹرک کی کوئی گاڑی میٹر کاٹنے نہیں آنی چاہیئے۔ اگر کے-الیکٹرک کے عملے کو عوام کے ساتھ لڑواکر مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
کے الیکٹرک نیشنل گرڈکا662 سوئی سدرن گیس کمپنی کا 177 ارب روپے کا نادہندہ ہےلیکن اس کا لائسنس منسوخ نہیں ہوتا۔ اگر کراچی کا شہری ایک ماہ کابل اد انہ کرے تو اس کا کنکشن کیوں کاٹا جاتا ہے۔